پی پی 153:ترقیاتی منصوبوں کو ڈیڈ لائن پر مکمل کرنیکی ہدایت

پی پی 153:ترقیاتی منصوبوں کو ڈیڈ لائن پر مکمل کرنیکی ہدایت

خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت بارے اجلاس

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت حلقہ پی پی 153 میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت بارے اہم اجلاس منعقد ہوا-ترقیاتی منصوبوں میں ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے ہربنس پورہ تا پھاٹک صدر کینٹ ٹرنک سیوریج، 1 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے یوسی 148 کے آمنہ پارک میں ٹیوب ویلز، گلیوں کی مرمت، سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبہ جات شامل ہیں۔اس موقع پر بتایا گیا کہ پی پی 153 میں سینکڑوں گلیوں کی مرمت مکمل جبکہ مختلف ترقیاتی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے لاکھوں علاقہ مکینوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی-صوبائی وزیر صحت نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی شفاف نگرانی جاری رکھی جا رہی ہے -خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پی پی 153 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ڈیڈ لائن پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے - عوام کی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے گا- ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا-ترقیاتی منصوبوں کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...