ریٹ لسٹ نظر انداز، سبزیاں مہنگے داموں فروخت

ریٹ لسٹ نظر انداز، سبزیاں مہنگے داموں فروخت

ٹماٹر 400، پیاز 120، آلو 60، سبزمرچ 140، شملہ مرچ 400، ٹینڈے 180، لہسن 300، ادرک 450، پھول گوبھی 150، بھنڈی 200روپے کلودستیاب

لاہور (کامرس رپورٹر سے )سبزیاں اورسبز مصالحہ جات کے نرخ بڑھ گئے ، انتظامیہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمدکرانے میں ناکام ہوگئی ۔ ٹماٹر کے سرکاری نرخ میں 30 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے جس سے ٹماٹر کا سرکاری نرخ 240 سے بڑھا کر 270 روپے فی کلو مقرر ہوا تو مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 350 سے 400 روپے کلو فروخت ہو رہا،درجہ دوم ٹماٹر بھی 300سے 330 روپے کلو فروخت ہو رہا،پیاز کا سرکاری نرخ 95 روپے فی کلو جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 120 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ،مکس درجہِ دوم پیاز 100 روپے کلو ہے ، آلو کا سرکاری نرخ 35روپے کلو اور مارکیٹ میں مکس آلو 50 روپے کلو اور درجہ اول 60 روپے کلو فروخت ہو رہا،سبز مرچ سرکاری نرخ 100جبکہ مارکیٹ میں 140 روپے فروخت ہو رہی ، شملہ مرچ کا سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 320جبکہ مارکیٹ میں 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہی،ٹینڈے کا سرکاری نرخ 130 جبکہ مارکیٹ میں 160سے 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ،لہسن ہرنائی کا سرکاری نرخ 235 روپے اور مارکیٹ میں 300 روپے کلو ہے ،ادرک تھائی لینڈ کا سرکاری نرخ 365روپے جبکہ مارکیٹ میں ادرک نرخ 450روپے کلو تک ہے ،پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 120 روپے جبکہ مارکیٹ میں 150 روپے فی کلو تک ہے ،بھنڈی کا سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 150 روپے کلو ہے ،مارکیٹ میں بھنڈی 180 سے 200 روپے کلو ہے ، گھیا کدو کاسرکاری نرخ 150 جبکہ مارکیٹ میں 180 روپے کلو تک فروخت ہو رہا۔ سستی سبزیوں میں کریلا 100 اور پالک 40 روپے کلو ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...