فخر زمان کا اپنی اکیڈمی الخدمت کی سرپرستی میں دینے کا اعلان

فخر زمان کا اپنی اکیڈمی الخدمت کی سرپرستی میں دینے کا اعلان

قومی کرکٹر کاالخدمت ہیڈآفس کادورہ ، ملکرٹیلنٹ کی سرپرستی کرینگے :حفیظ الرحمن

لاہور (سیاسی نمائندہ)قومی کرکٹ ٹیم کے نامور اوپنر فخر زمان نے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنی کرکٹ اکیڈمی کو الخدمت فاؤنڈیشن کی سر پرستی میں دینے کا اعلان کر دیا ۔ فخر زمان نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا، جہاں صدر الخدمت پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، ڈائریکٹر سپورٹس احمد حماد رشید اور الخدمت کی سینئر قیادت نے انکا استقبال کیا۔ فخر زمان نے الخدمت اسپورٹس کمپلیکس کا معائنہ کیا اور نوجوان کھلاڑیوں کیساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔ فخر زمان نے خطاب میں کہا الخدمت کے اشتراک سے دیگر شہروں میں مزید اکیڈمیز بھی قائم کی جائینگی ۔ اقدام کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ، باصلاحیت کھلاڑیوں کی تربیت اور صحت مند و مثبت سرگرمیوں کے ذریعے نئی نسل کی کردار سازی کرنا ہے ۔ فخر زمان نے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہا  الخدمت نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی اور قومی تعمیر میں کھیلوں کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کیلئے فخر زمان کے ساتھ ملکر کام کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...