دکانداروں کو لوٹنے والا جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)لٹن روڈ پولیس نے دکانداروں کو لوٹنے والا جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ گرفتار کر لیا ۔۔۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ چیک کرنے کے بہانے داخل ہو کر ریٹ درست نہ ہونے کا ڈراوا دے کر دکانداروں سے بھاری رقم بٹورنے والے ملزم اکرام کو گرفتار کر کے دھوکہ دہی اور جعسازی کا مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کئی مہینوں سے جعلی مجسٹریٹ بن کر دکانداروں کو لوٹ رہا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments