موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ سمیت 6 ملزم گرفتار
ملزموں سے 20 لاکھ کا مال مسروقہ اورسے 4 کلو سے زائد منشیات برآمد
ننکانہ صاحب (خبر نگار)ننکانہ صاحب پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ سمیت 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او ارسلان زاہد کی ہدایت پر چوکی موڑ کھنڈا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سرفراز اور غلام حیدر عرف سنی کو گرفتارکرکے 4 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔دوسری جانب تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ سمیت چار ملزموں ظہیر عرف ظہیری، فہد، اعجاز نصر اور سعید کو گرفتار کر کے 20 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ اوراسلحہ برآمد کرلیا ، 17 وارداتوں کا سراغ بھی لگا لیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments