ون ویلنگ اور خطرناک ریسنگ رواں ماہ 104ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ون ویلنگ اور خطرناک ریسنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، رواں ماہ 104 افراد گرفتار۔
ترجمان کے مطابق لاہور پولیس نے ون ویلنگ، خطرناک ریسنگ اور قانون شکنی کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا ہے ۔ رواں ماہ ون ویلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران 104 افراد کو گرفتار کر کے 94 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ۔ترجمان مزید بتایا رواں سال اب تک ون ویلنگ میں ملوث 872 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ، جبکہ مجموعی طور پر 920 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments