فاطمہ میموریل ہسپتال میں ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کی تقریب

فاطمہ میموریل ہسپتال میں  ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کی تقریب

لاہور(سٹاف رپورٹر ) ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کی مناسبت سے فاطمہ میموریل ہسپتال میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ، بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈاکٹرز، فیکلٹی ممبران، طلبہ اور ہسپتال کے عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر طیب عباس، پرنسپل، سکولز آف ہیلتھ سائنسز، نُورفاطمہ میموریل سسٹم تھے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر راجہ اکرام الحق، کنسلٹنٹ گیسٹرواینٹرولوجسٹ و ہیپاٹولوجسٹ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش مگر سنگین بیماری ہے ، جس کی بروقت تشخیص اور مناسب علاج کے ذریعے جگر کو شدید نقصان سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...