ننکانہ :زیرِ تعمیر مکان میں بانس ٹوٹنے پر 2 مزدور زخمی
ننکانہ صاحب ( خبر نگار) ننکانہ میں زیرِ تعمیر مکان کی دیوار سے بانس ٹوٹنے پر 2 مزدور زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقے پرانا ننکانہ میں نجی سکول کے قریب زیرِ تعمیر مکان پر کام کے دوران دیوار سے بانس ٹوٹنے کے باعث دو مزدور نیچے گر کر زخمی ہوئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں 25 سالہ وحید اور 30 سالہ مرتضیٰ شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments