خاتون کافائرنگ کرکے قتل کرنیوالی سوتن سمیت 3 ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی انویسٹی گیشن پولیس نے خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والی سوتن سمیت 3ملزمان گرفتار کر لیے ۔
ترجمان کے مطابق مانگا منڈی میں نامعلوم افراد نے کرن بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جس پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے خاتون کے قتل کا نوٹس لے کرایس پی انویسٹی گیشن صدر کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا ،گزشتہ روز پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے مقتولہ کرن بی بی مرکزی ملزمہ کی سوتن تھی اور ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments