رواں سال آئی جی کمپلینٹ سنٹر پر موصول78ہزار شکایات کاازالہ
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب کمپلینٹ سنٹر 1787 پر شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کا سلسلہ جاری، رواں سال 78 ہزار سے زائد موصولہ شکایات کاازالہ کیا گیا ۔۔۔
ترجمان کے مطابق شہریوں کی شکایات کو مقررہ ٹائم لائن میں حل کیا جا رہا ہے ۔ آئی جی عبدالکریم نے کمپلینٹ سنٹر کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا عمل مزید فعال کر دیا ہے ۔آئی جی کا کہنا ہے کہ ڈی پی اوز 1787 پر موصول شکایات کے فوری ازالے کیلئے خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ رواں سال کمپلینٹ سنٹر 1787 پر مقدمات اندراج کی 37 ہزار 527، سست رفتار تفتیش بارے 17 ہزار 638 شکایات نمٹائی گئیں۔دیگرمختلف نوعیت کی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ شہری پولیس اہلکاروں کیخلاف کسی بھی شکایت پر 1787 پر بلا جھجھک رابطہ کریں۔ کی شکایات کا فوری، شفاف اور میرٹ پر ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments