ڈائریکٹرز پیکٹاتعیناتی، انٹرویوکرنیوالوں کیلئے بھاری معاوضے منظور

 ڈائریکٹرز پیکٹاتعیناتی، انٹرویوکرنیوالوں کیلئے بھاری معاوضے منظور

وزیر تعلیم کو 80 ہزار اعزازیہ،افسروں کو1لاکھ 40 ہزار تک معاوضہ ملے گا

لاہور(خبر نگار)سات ڈائریکٹر پیکٹا کے انٹرویوز کیلئے صوبائی وزیر تعلیم، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن، سی ای او پیکٹا اور انٹرویو کمیٹی کے ارکان سمیت دیگر افسروں و ملازمین کیلئے اعزازیہ اور معاوضوں کی منظوری دیدی گئی۔ بعض افسروںکو ایک لاکھ چالیس ہزار روپے تک معاوضہ ملے گاجبکہ انٹرویوز کے کامیاب انعقاد میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین کو بھی آدھی تنخواہ دینے کی منظوری دید ی گئی ۔ ڈائریکٹر زپیکٹا کی تعیناتی کیلئے انٹرویوز میں خدمات انجام دینے والے افسروں اور عملے کیلئے بھاری معاوضوں کی منظوری دی گئی ہے ۔دستاویز کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو اعزازیہ کی مد میں 80 ہزار دیئے جائینگے جبکہ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن مدثر ریاض کیلئے ایک لاکھ 10 ہزار،سی ای او پیکٹا موسیٰ بخاری اور انٹرویو کمیٹی کے ارکان معیز نذیر، فاطمہ زہرہ اور قمر ساجد کیلئے ایک لاکھ 40 ہزار فی کس معاوضہ ،انٹرویو کمیٹی کے رکن صمد یوسف کیلئے 30 ہزار جبکہ فیسلیٹیٹر شیخ ندیم کیلئے 20 ہزار اعزازیہ منظور کیا گیا ۔ ایم ڈی آپریشنز ملیحہ عروس، ڈائریکٹر فنانس کرم حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ خبیب احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد کو آدھی تنخواہ دینے کی منظوری دی گئی ۔سی ای او کے سٹاف سمیت ہیڈکوارٹر میں کام کرنیوالے دیگر ملازمین کو بھی اضافی خدمات پر آدھی تنخواہ دی جائیگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...