آلودہ پانی پینے سے ٹائیفائیڈ،گیسٹرو کے مریض بڑھ گئے
ہفتے کے دوران شہر کے 5بڑے ہسپتالوں میں ایک ہزار سے زائد مریض رپورٹ
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )شدید گرمی اور آلودہ پانی پینے سے لاہور سمیت پنجاب میں ٹائیفائیڈ اور گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ، ہفتے کے دوران شہر کے 5بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ایک ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ۔ہسپتالوں سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق میو ہسپتال میں 370، جناح ہسپتال میں 300، جنرل ہسپتال میں 250 اور سروسز ہسپتال میں 200 سے زائد مریض زیر علاج ہیں جبکہ چلڈرن ہسپتال میں سو سے زائد بچوں میں ٹائیفائیڈ کی تصدیق ہوئی ہے ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے بھی بڑی تعداد میں ٹائیفائیڈ کاشکار ہو رہے ہیں۔ ناقص اور کھلے مشروبات، آلودہ پانی اور باسی کھانا ٹائیفائیڈ کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات ہیں۔ شہری ٹھنڈے باسی کھانے ، کولڈ ڈرنکس سے پرہیز اورصاف پانی کا استعمال کریں، کھانے سے پہلے ہاتھ دھوئیں ،باہر کا کھانا اور کھلا مشروب ہرگز نہ پئیں۔ بخار تین دن سے زیادہ رہے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments