سینکڑوں کالج اساتذہ کی ترقی طویل عرصے سے التوا کا شکار

سینکڑوں کالج اساتذہ کی ترقی طویل عرصے سے التوا کا شکار

گریڈ 17 تا 20کے اساتذہ پروموشن لنک ٹریننگ نہ ہونے پر ترقی کے منتظر

لاہور(خبر نگار)سرکاری کالجز میں تدریسی فرائض انجام دینے والے سینکڑوں اساتذہ کی پروموشنز کا معاملہ طویل عرصے سے التوا کا شکار، گریڈ 17 سے 20 تک کے اساتذہ پروموشنز کے منتظر ہیں، پروموشن لنک ٹریننگ نہ ہونے کے باعث ترقیوں کا عمل آگے نہ بڑھ سکا۔ گزشتہ مالی سال بجٹ کی عدم دستیابی کے باعث بھی ٹریننگ کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا۔ اب اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری پروموشن لنک ٹریننگ دیکر ترقیوں کا عمل مکمل کیا جائے ۔ؤگریڈ 17، 18، 19 اور 20 کے سینکڑوں اساتذہ کئی سال سے ترقیوں کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال ٹریننگ کیلئے بجٹ دستیاب نہ ہونے پر یہ عمل مکمل نہیں کیا جاسکا۔ تمام گریڈز کے اساتذہ کیلئے پروموشن لنک ٹریننگ ضروری ہے ، ٹریننگ کا انعقاد نہ ہونے سے پروموشنز کا عمل بھی متاثر ہورہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...