جعلی پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ پولیس نے جعلی پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے اور ڈرانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق مغلپورہ پولیس پولیس نے وردی پہن کر گن پوائنٹ پر دھمکیاں دینے والے ملزم عبدالتوحید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ملزم نے پولیس وردی میں نجی کلینک پر آ کر اپنا چیک اپ کرایا تھا ،ڈاکٹر کے فیس مانگنے پر ملزم نے پولیس وردی کا رعب ڈالا اور گن پوائنٹ پر دھمکیاں دیتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments