وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں کی نقدی، موبائل چھین لئے
مناواں سے اشتیاق،مزنگ سے کاشف،اقبال ٹاؤن سے راحیل کی موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل فون چھین لئے گئے ،مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میں صغیر سے 4لاکھ 90ہزار روپے اور موبائل فون،ستوکتلہ میں افضال سے 4 لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں قیصر سے 4لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،شادمان میں یعقوب سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، مغل پورہ میں عابد سے 3لاکھ85 ہزار روپے موبائل فون،گجر پورہ کے علاقے میں فیضان سے 20 ہزار ،باغبانپورہ میں عرفان سے 15 ہزار ،ستوکتلہ میں عامر سے 10 ہزار روپے چھین لئے گئے ،مناواں سے اشتیاق،مزنگ سے کاشف اور اقبال ٹاؤن سے راحیل کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments