خطرناک ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن،مقدمات
سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی ویڈیوز کی بنیاد پر بھی ذمہ دارسخت ایکشن لیا جائیگا
لاہور( کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور میں سڑکوں کو ریسنگ ٹریک سمجھ کر خطرناک ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے ڈرفٹنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنیوالے افراد کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا ہے ۔ سی ٹی او کے مطابق سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی ویڈیوز کی بنیاد پر بھی ذمہ دار افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق زگ زیگ ڈرائیونگ، روڈ بلاکنگ اور سڑکوں پر خطرناک کرتب دکھانے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرکے گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف واقعات میں 3مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مقدمات تھانہ فیکٹری ایریا، تھانہ نارتھ کینٹ اور تھانہ سبزہ زار میں درج کروائے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments