پتوکی میں خاتون چلتی ٹرین سے گرکر جاں بحق
صغراں ٹرین تلے آکر موقع پر دم توڑ گئی ، ذہنی توازن درست نہ تھا:ذرائع
قصور(نمائندہ دنیا) خاتون چلتی ٹرین سے گرکر جاں بحق ہوگئی۔ تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ ریلوے سٹیشن کے قریب اوکاڑہ جانے والی ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس میں سفر کرنے والی صغراں دختر ارشد مبینہ طور پر چلتی ٹرین سے نیچے گر ی اور ٹرین تلے آ گئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑگئی۔ذرائع کے مطابق خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ واقعہ کے بعد خاتون صغراں کی لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا، جبکہ ریلوے پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments