شیخ شبیر کے قتل کا مقدمہ 6نامعلوم ملزموں کیخلاف درج
مریدکے میں نماز جنازہ ادا،کاروباری مراکز بند رہے ، میت تدفین کیلئے لاہور روانہ
کالا شاہ کاکو(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے سٹی صدر اور سابق چیئرمین بلدیہ مریدکے شیخ شبیر احمد کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ 6نامعلوم ملزموں کیخلاف درج کر لیا گیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔ مقتول سیاسی اور کاروباری رہنما کی نماز جنازہ مریدکے میں ادا کر دی گئی جس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے آبی وسائل رانا احمد عتیق انور، چیئرمین صوبائی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کھیل و امور نوجوانان رانا طاہر اقبال، سابق چیئرمین بلدیہ رانا ماجد نواز، سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی رانا حسیب عامر سمیت پنجاب بھر کی سیاسی، صنعتی، کاروباری، سماجی اور مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرکزی انجمن تاجران مریدکے کے چیئرمین شیخ شبیر احمد کی میت نماز جنازہ کے بعد تدفین کیلئے لاہور روانہ کر دی گئی۔ علاقہ کی اہم سیاسی اور کاروباری شخصیت کے بہیمانہ قتل کے خلاف شہر کے بڑے تجارتی مراکز ہفتہ کے روز بندرہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments