الہ آباد:بااثر افراد نے قبرستان میں تدفین سے روک دیا، متاثرین کا احتجاج
الہ آباد (نمائندہ دنیا )الہ آباد میں بااثر افراد نے نواحی گائوں کے مکینوں کو قبرستان میں قبر کھودنے ، میت کی تدفین سے روک دیا، متاثرہ خاندان کا ڈی ایس پی آفس کے سامنے دھرنا دیکر احتجاج، متاثرین نے آر پی او شیخوپورہ ریجن اور ڈی پی او قصور سے نوٹس لیکروفات پاجانے والے اپنے پیارے عزیز کی تدفین کا مطالبہ کیا ہے ۔
وفات پانے والے کی بیوی صفیہ اور بھائی سعید کے مطابق اسی قبرستان میں ہمارے خاندان کی پہلے بھی 8 قبریں موجود ہیں، ہمیں اسی قبرستان میں سپردِ خاک کرنا ہے ، بااثر ملزموں اشرف، منظور، امجد اور رحمت کی جانب سے قبر تک کھودنے نہیں دی جا رہی۔ڈی ایس پی نے اس حوالے سے کہا کہ ایس ایچ او چھانگا مانگا کو کہا ہے اس واقعہ کو دیکھیں۔ایس ایچ او چھانگا مانگا افتخار بخاری کا کہنا تھا اس قبرستان کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے ، اس کے باوجود یہ افراد یہیں تدفین کرنا چاہتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments