قصور:اینٹوں سے نکلے سانپ نے مزدور کو ڈس لیا
ایک گھر میں مزدوری کر تا 37سالہ نوید انگلی متاثر ہونے پر ہسپتال منتقل
قصور(نمائندہ دنیا) کھارا چونگی رائیونڈ روڈ میں پرانی اینٹوں سے نکلنے والے سانپ نے مزدور کو ڈس لیا۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیم موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ 37 سالہ نوید ولد محمد حسین ایک گھر میں مزدوری کر رہا تھا کہ اچانک پرانی اینٹوں سے سانپ نکل آیا اور اس نے مزدور کی دائیں ہاتھ کی انگوٹھی والی انگلی پر کاٹ لیا۔ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments