لاہور میں سود خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 69گرفتار
سود خوری میں ملوث عناصر کے خلاف مختلف تھانوں میں 78 مقدمات درج
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے سود خوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے 69 ملزموں کو گرفتار کر لیا، جبکہ سود خوری میں ملوث عناصر کے خلاف مختلف تھانوں میں 78مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 24، سٹی ڈویژن سے 21 اور کینٹ ڈویژن سے 11 سود خور گرفتار کئے گئے ۔ پولیس نے شہریوں کے مالی استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سود خوری معاشرتی ناسور ہے اور اس میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments