پی ایچ ای ڈی :9پروفیسرز کی بی ایس 21میں ترقی کرنیکاحکم
پیٹر جان،ناصر عباس، نوید احمد شہزاد، محمد مفکر، محمد نواز، زاہدہ پروین شامل
لاہور(خبر نگار)پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بی ایس 20 کے 9 پروفیسرز کو بی ایس 21 میں اپ گریڈ کرنے کا باقاعدہ حکم جاری کردیا۔9 پروفیسرز کو ٹائم سکیل پرسنل اپ گریڈیشن کے تحت مختلف تاریخوں سے بی ایس 21 دیا گیا ہے ۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کیمسٹری، شماریات، اسلامیات، فارسی اور زوالوجی کے 9 پروفیسرز کو بی ایس 21 میں اپ گریڈ کیا گیا ہے ۔ اپ گریڈ ہونے والوں میں پیٹر جان، ڈاکٹر ناصر عباس، ڈاکٹر نوید احمد شہزاد، ڈاکٹر محمد مفکر، محمد نواز، ڈاکٹر زاہدہ پروین، ڈاکٹر محسنہ منیر، ڈاکٹر نائمہ خورشید اور ڈاکٹر امبرین جاوید شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments