ہائیکورٹ :چھینے گئے 3 بچے ماں کے حوالے کرنیکا حکم
بچوں کی مستقل تحویل کا فیصلہ والدین کے رشتے کی بنیاد پر نہیں کیا جاسکتا:ریمارکس
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس غلام سرور نہنگ نے چھینے گئے 3 بچوں کوماں نسیم بی بی کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے ایڈیشنل سیشن جج شیخوپورہ کا 27 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،ایڈیشنل سیشن جج شیخوپورہ نے بچوں کی عمر کم نہ ہونے اور والد کی تحویل میں ہونے کی بنیاد پر درخواست خارج کی تھی،صرف یہ وجہ کافی نہیں کہ بچے دودھ پیتے یا کم عمر نہیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بچوں کی تحویل کا معاملہ صرف اس بنیاد پر خارج نہیں کیا جاسکتا کہ بچے دودھ پیتے نہیں، بچے والد کے پاس ہوں تو بھی دفعہ 491 کے تحت عدالتی جانچ سے استثنیٰ نہیں مل جاتا،قانون کے مطابق بچے کی فلاح و بہبود تحویل کے معاملے میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے ، بچے کسی والدین کی ملکیتی چیز نہیں،بچوں کی مستقل تحویل کا فیصلہ والدین کے رشتے کی بنیاد پر نہیں کیا جاسکتا، بچوں کی پرورش، تعلیم، رہن سہن اور فلاح و بہبود کا تفصیلی جائزہ گارڈین کورٹ لے گی، 16سالہ آمنہ بی بی کی ذہنی بلوغت کی صورت میں اس کی مرضی اور پسند بھی مدنظر رکھی جائے گی، 11 سالہ ایمان فاطمہ اور 9سالہ علی حسین کی فلاح و بہبود کا بھی الگ سے جائزہ لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments