ورکرز ویلفیئر فنڈ ، پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی میں ایم او یو
رجسٹرڈ صنعتی ورکرز کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے وظائف ملیں گے
لاہور (خبر نگار )پنجاب کے صنعتی محنت کشوں کے بچوں کو معیاری اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ اور پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی، راولپنڈی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ۔ صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت محمد منشا اللہ بٹ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ایم او یو کے تحت رجسٹرڈ صنعتی ورکرز کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے پیر مہر علی شاہ ایگریکلچر یونیورسٹی میں وظائف فراہم کیے جائیں گے ۔ یونیورسٹی میں رجسٹرڈ صنعتی ورکرز کے بچوں کیلئے انڈرگریجوایٹ کے 44پروگرامز میں 178نشستیں مختص کی جائیں گی، جبکہ ایم فل/ایم ایس سی کے 44 پروگرامز میں 52 اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں 29 مخصوص نشستیں مختص ہوں گی۔تعلیمی وظائف میں داخلہ، ٹیوشن، رجسٹریشن اور امتحانی فیس شامل ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments