شیخوپورہ:رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم، 5 افرادشدید زخمی
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)لاہورروڈ قلعہ ستارشاہ کے قریب مسافر رکشہ اور موٹرسائیکل کے تصادم میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو کی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر فرسٹ ایڈکے بعد ہسپتال منتقل کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ مسافر رکشہ شیخوپورہ سے لاہور کی طرف جارہا تھا کہ تیز رفتار موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس سے 5 مسافر شدید زخمی ہوئے جن میں 30سالہ احسان ،55 سالہ خالد محمود،9 سالہ زہرہ،50سالہ رخسانہ اور51 سالہ اشفاق شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments