ترقیاتی منصوبے شفافیت سے بروقت مکمل کئے جائیں:رانا اقبال
قصور(نمائندہ دنیا) وزیر قانون پنجاب و کنوینئر ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی قصور رانا محمد اقبال خان نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس قصور کے کمیٹی روم میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، صفائی ستھرائی، نکاسی آب، صحت، تعلیم اور دیگر عوامی سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وفاقی وزیر مملکت و ایم این اے ملک رشید احمد خان، ایم این اے رانا حیات خاں و دیگر نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments