واسا لاہور کا غیر قانونی کنکشنز کیخلاف ایکشن تیز کرنیکا فیصلہ
ریونیو ریکوری کیلئے فیلڈ سروے اور میپنگ کا عمل مزید تیز کیا جائے:ایم ڈی
لاہور( این این آئی)وائس چیئرمین واسا اور ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیرِ صدارت ریونیو سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں واسا لاہور کی ریونیو ریکوری اور مالی استحکام کو ترجیحی بنیادوں پر مزید مؤثربنانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں ڈی ایم ڈی ایف اینڈ آر، ڈائریکٹرز آپریشنز، ڈائریکٹر ریونیو اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ وائس چیئرمین واسا نے ہدایت کی کہ ڈائریکٹرز آپریشنز اور ڈائریکٹر ریونیو مشترکہ طور پر فیلڈ آپریشنز کو مؤثر بنائیں تاکہ ریونیو ریکوری کے اہداف حاصل کیے جاسکیں۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ریونیو ریکوری کے لیے فیلڈ سروے اور میپنگ کا عمل مزید تیز کرنے پر بھی زور دیا۔غفران احمد نے کہا کہ ریونیو ریکوری کے اہداف کے حصول کے لیے فیلڈ آپریشنز کو مزید مؤثربنایا جائے جبکہ ریونیو ریکوری اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی کی مسلسل مانیٹرنگ بھی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments