فنڈز نہ ملنے کے باعث ہائیکورٹ بار مالی بحران کا شکار
لاہور (کورٹ رپورٹر)وفاق اور پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملنے کے باعث لاہورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن مالی بحران کا شکار ہوگئی۔
ملازمین 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ، گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ، ملازمین کا کہنا ہے کہ گھریلو اخراجات چلانا مشکل ہو گیا ہے ، انہوں نے فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments