ذہنی معذور شخص تلاش کے بعد بحفاظت ورثا کے حوالے
دوسرا واقعہ ، میراپیار کی ٹیم کو 2 سال سے بچھڑی بچی مل گئی ، والدین کے سپرد
لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس لاہور بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کے مشن پر سرگرم عمل ہے ۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گوالمنڈی شیخ احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 30 سالہ ذہنی معذور محمد شعیب کو تلاش کرکے بحفاظت اس کے ورثا کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق محمد شعیب اپنے ورثاکے ہمراہ ہسپتال علاج معالجے کے لیے آیا تھا، جہاں سے وہ لاپتہ ہوگیا۔ واقعہ کے بعد محمد شعیب کے ورثا نے تھانہ گوالمنڈی میں اس کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔دریں اثنا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ‘‘میرا پیارا’’ پراجیکٹ کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور عوامی تعاون کی مدد سے تقریباً دو سال سے بچھڑی بچی نور کو تلاش کرکے والدین سے ملا دیا۔ٹیم کی جانب سے بچی کی شناخت کے لیے مختلف مقامات پر تلاش کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی مسلسل مہم چلائی گئی۔ نور کی تصاویر ‘‘میرا پیارا’’ کے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کی گئیں، جہاں ایک عزیز نے بچی کو پہچان لیا۔بعدازاں سیف سٹی ٹیم نے اہل خانہ سے رابطہ کرکے ضروری کوائف اور شناخت کی تصدیق کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments