ہائیکورٹ :کیسوں کی سماعت کیلئے ترمیمی ججز روسٹر جاری

ہائیکورٹ :کیسوں کی سماعت کیلئے ترمیمی ججز روسٹر جاری

چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں کیسوں کی سماعت کیلئے ترمیمی ججز روسٹر جاری ، پرنسپل سیٹ پر 30 ججز بطور سنگل بینچ کیسوں کی سماعت کریں گے ،11ڈویژن بینچ سول اور فوجداری اپیلوں پر سماعت کرینگے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سید شبیر حسین شاہ نے ججز روسٹر جاری کیا ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا ، جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ بینکنگ، کمرشل اپیلوں پر سماعت کرے گا ،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نیب، دہشت گردی کیسوں کی سماعت کرے گا ،جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ قتل سمیت فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا ،جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ منشیات اور قتل کیسوں کی سماعت کرے گا ،جسٹس صادق محمود خرم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ قتل، منشیات اور فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا ،جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا ،جسٹس خالد اسحاق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ٹیکس ریفرنسز اور بنکنگ اپیلوں پر سماعت کرے گا ،ترمیم شدہ ججز روسٹر 31 اکتوبر تک نافذ العمل رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...