گرلز کالج کے مسائل پر تحریک التو ا جمع

گرلز کالج کے مسائل پر تحریک التو ا جمع

لاہور(سیاسی نمائندہ)پی پی 260 ظاہر پیر گرلز کالج کے مسائل پر اپوزیشن رکن پنجاب اسمبلی صائمہ کنول نے تحریک التوا جمع کرا دی۔

 تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ ظاہر پیر گرلز کالج کی عمارت عرصہ دراز سے مکمل ہے ،تاہم لیکچرارز کی متعدد اسامیاں خالی ہیں۔تحریک التوا کے مطابق ظاہر پیر گرلز کالج میں لیکچرار موجود نہیں، جس کے باعث ظاہر پیر کی غریب بچیاں میٹرک کے بعد اعلیٰ تعلیم سے محروم ہیں۔ کالج کے انتظامی امور بھی درجہ چہارم کا ملازم چلا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...