فنانشل کرائم کے 6 اشتہاری مختلف جگہوں سے گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی لاہور کی اہم شاہراہوں پر سٹاپ اینڈ سرچ و سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز ڈولفن سکواڈ نے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب 06 اشتہاریوں کو شہر کی مختلف جگہوں سے گرفتار کیا، ملزمان نے شہریوں سے لین دین، نوسر بازی و فراڈ کی نیت سے بوگس چیک دیے تھے ،ان کیخلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے اور وہ گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش تھے ، بعد ازاں گرفتار ملزمان احسن، عمران، ریحان، انیس و دیگر کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments