عافیہ نعیم پوزیشن کیس، 4سپر چیکرز کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع
لاہور (خبرنگار)عافیہ نعیم پوزیشن کیس میں پیپر کی ناقص چیکنگ کے ذمہ دار چار سپر چیکرز کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
متعلقہ سپر چیکرز کو امتحانی ڈیوٹی سے مستقل طور پر ہٹانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق چاروں سپر چیکرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی جبکہ ناقص چیکنگ کے ذمہ دار سپر چیکرز کے نام ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔عافیہ نعیم کے ترجمتہ القرآن کے پرچے کی ری چیکنگ کے دوران مزید دو نمبر بڑھائے گئے تھے ، جس کے بعد انہوں نے لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments