کاہنہ:شہری سے 1کروڑ بھتہ طلب، مقدمہ درج

کاہنہ:شہری سے 1کروڑ بھتہ طلب، مقدمہ درج

لاہور (این این آئی) کاہنہ کے رہائشی تاجر اشفاق سے مبینہ بھتہ خوروں نے ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کرلیا، متاثرہ تاجر کی مدعیت میں بھتہ خوری اور دھمکیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق بھتہ خوروں نے کال کے ذریعے ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے کہا کہ کاروبار بہت اچھا چل رہا ہے ہمیں بھتہ بھجوا ؤجبکہ بھتہ نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔تاجر اشفاق کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس تاحال بھتہ خوروں کا سراغ نہیں لگا سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...