ہائیکورٹ :ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی اراضی کا معاملہ ، رپورٹ طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی جانب سے ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی 120 ایکڑ اراضی انتظامی دفاتر کیلئے حاصل کرنے کے معاملے پر سماعت،جسٹس جاوید اقبال وینس نے سیکرٹری کالونیز اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن کو رپورٹ سمیت 14 ستمبر کو طلب کرلیا۔
درخواست گزاران نے مؤقف اختیار کیا کہ 200 ایکڑ پر مشتمل سیالکوٹ ویمن یونیورسٹی میں 11 ہزار سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں ، ڈپٹی کمشنر نے سرکاری دفاتر کیلئے یونیورسٹی کی 120 ایکڑ اراضی واپس لینے کیلئے خط لکھا، جبکہ یونیورسٹی کے 141 ایکڑ رقبے پر پہلے ہی تعلیمی بلاکس، ریسرچ سینٹرز اور دیگر منصوبے قائم ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments