مہنگی پیٹرولیم،سرکاری اداروں کے اخراجات بھی بڑھ گئے

مہنگی پیٹرولیم،سرکاری اداروں کے اخراجات بھی بڑھ گئے

پی ایچ اے ، واسا ، ایل ڈی اے کی گاڑیوں کیلئے مہنگا ایندھن خریدنا پڑ رہا

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں تو سرکاری اداروں کی گاڑیوں اور مشینری کا ایندھن بھی مزید مہنگا پڑنے لگا،ڈیزل مہنگا ہونے سے مشینری کے ایندھن کے اخراجات میں ماہانہ تقریباً اکتالیس لاکھ پچیس ہزار روپے اضافی بوجھ پڑ رہا ہے ۔یوں ایل ڈی اے کی سرکاری گاڑیوں اور آپریشنل مشینری کو ملا کر ایندھن مہنگا ہونے کا ماہانہ اضافی بوجھ تقریباً چھیاسٹھ لاکھ روپے تک پہنچ جاتا ہے ۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور بھی ایندھن کے بڑے صارفین میں شامل ہے ،پی ایچ اے کی گاڑیوں اور آپریشنل سرگرمیوں کے لیے ماہانہ تقریباً ایک لاکھ اٹھائیس ہزار لیٹر پٹرول اور ڈیزل استعمال ہوتا ہے ۔دوسری جانب واسا لاہور پانی کی فراہمی اور دیگر آپریشنل سرگرمیوں کے لیے ماہانہ تقریباً دو لاکھ لیٹر پیٹرول اور ڈیزل استعمال کرتا ہے ،ایندھن کے نرخوں میں اضافے نے واسا کے ماہانہ اخراجات میں بھی تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق ایل ڈی اے ، پی ایچ اے اور واسا پر مہنگے ایندھن کے باعث مجموعی ماہانہ اضافی بوجھ تقریباً دو کروڑ چھیالیس لاکھ بنتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...