ناقص تفتیش، متعدد پولیس افسروں کو سزائیں، شوکاز نوٹسز

ناقص تفتیش، متعدد پولیس افسروں کو سزائیں، شوکاز نوٹسز

کمزور تفتیش اور ناقص کارکردگی پر افسران کا کڑا احتساب یقینی بنایا جا رہا:ایس ایس پی

لاہور (کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیرِ صدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد ہوا، جس میں انویسٹی گیشن ونگ کے تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔ بورڈ میں امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر، اغوا، دھوکہ دہی اور چوری سمیت مختلف نوعیت کے 28 مقدمات کی تفتیش تبدیلی کی درخواستوں پر غور کیا گیا۔تبدیلی تفتیش بورڈ میں فریقین کو الگ الگ سنا گیا اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد میرٹ کی بنیاد پر تفتیش تبدیلی سے متعلق احکامات جاری کیے گئے ۔ امانت میں خیانت کے مقدمات میں مدعی غلام رسول اور کرن وصی، جبکہ چیک ڈس آنر کے مقدمات میں ماجد حسین اور عقیل عباس تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے ۔اسی طرح چوری کے مقدمات میں مدعیہ شاہدہ پروین اور محمد افضل جبکہ اغواء کے مقدمات میں بشیراں بی بی اور قربان علی نے تفتیش تبدیلی کی درخواستیں پیش کیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے ناقص اور کمزور تفتیش کرنے والے متعدد افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شوکاز نوٹسز سمیت مختلف سزائیں بھی عائد کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمزور تفتیش اور ناقص کارکردگی پر افسران کا کڑا احتساب یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...