پھاٹا کے مکمل ریکارڈ کے آڈٹ کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

پھاٹا کے مکمل ریکارڈ کے آڈٹ کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

کمیٹی پھاٹا میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق معاملات کی تفصیلی جانچ کریگی

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )محکمہ ہاؤسنگ نے پھاٹا کے مالی معاملات کی جانچ پڑتال کا دائرہ وسیع کر دیا،مالی سال دو ہزار پچیس چھبیس کے مکمل ریکارڈ کا جامع آڈٹ کرانے کے لیے خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے کر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔کمیٹی پھاٹا میں مبینہ بے ضابطگیوں، غیر مجاز تبدیلیوں اور مالی نقصانات سے متعلق معاملات کی تفصیلی جانچ کرے گی،ادارے کے مالی معاملات کے ساتھ ساتھ اراضی کے استعمال سے متعلق امور بھی خصوصی جانچ کے دائرے میں شامل ہوں گے ۔لینڈ یوز پلاننگ کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے گا،زرعی اراضی کو کمرشل یا دیگر مقاصد کے لیے تبدیل کرنے کے معاملات کی بھی چھان بین ہوگی۔اراضی کے استعمال میں تبدیلی کے عوض وصول کی جانے والی فیس،ریکوری اور عائد کیے گئے جرمانوں کے ریکارڈ کو بھی آڈٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔صرف مرکزی سطح پر ہی نہیں،تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں قائم پھاٹا کے ڈائریکٹوریٹس کے معاملات بھی جانچ پڑتال سے گزریں گے ۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی پھاٹا میں قوانین، قواعد و ضوابط پرعملدرآمد کا بھی جائزہ لے گی،مالی اور انتظامی معاملات میں شفافیت اور مقررہ قواعد کی پابندی کو جانچنے کے لیے متعلقہ ریکارڈ کی چھان بین کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...