لاہور چیمبر کے صدر کا پیٹرولیم لیوی کم کرنے کا مطالبہ

لاہور چیمبر کے صدر کا پیٹرولیم  لیوی کم کرنے کا مطالبہ

لاہور (آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔

 کہ یہ کاروباری اخراجات، ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور مہنگائی میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کاروباری افراد، صنعتوں اور عام عوام پر مزید بوجھ ڈال رہا ہے ۔ حالیہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب کاروباری طبقہ پہلے ہی مہنگی بجلی و گیس، بھاری ٹیکسوں اور بڑھتے ہوئے کاروباری اخراجات کا سامنا کر رہا ہے ۔ فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ حکومت کو پیٹرولیم لیوی اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد دیگر ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کا فوری جائزہ لینا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...