ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد لڑکی سے زیادتی، تشدد
رداکوملتان چونگی سے مدینہ ٹائون گھر بلاکر ملزم شہریاربہانے سے باہر چلاگیاگھر موجودسہیل نے ہوس کانشانہ بنایا،ملزم شہریار گرفتار،دوسرے کی تلاش جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد لڑکی سے زیادتی اور تشدد،کوٹ لکھپت پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔کوٹ لکھپت کے رہائشی شہریار کی ردا نامی لڑکی سے ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی ۔گزشتہ روز اس نے رداکو رات گئے ملتان چونگی سے مدینہ ٹائون گھر بلایا اور اسکے آنے پر بہانے سے باہر چلا گیا۔ اس دوران گھر میں موجود ملزم سہیل نے لڑکی سے زیادتی کی اور اسے تشدد کا بھی نشانہ بنا کر موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع پر پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم شہریار کو گرفتار کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے ۔خواتین کا استحصال کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ملزموں کو سخت سزادلوائی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments