200 پتنگیں کیمیکل ڈور کی 12چرخیاں ضبط، ملزم گرفتار
باٹا پور پولیس نے سپلائی ناکام پر پتنگ و ڈور فروش علی رضا کو قابوکرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور پولیس نے پتنگوں اور ڈور کی بڑی سپلائی کو ناکام بنا کر پتنگ و ڈور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق باٹا پور پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران پٹرولنگ کھیرا پل کے قریب پتنگ فروش علی رضا کو پتنگوں اور ڈور کی ڈیلیوری دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں قابوکرلیا اور اس سے لاکھوں مالیت کی 200 پتنگیں اور قاتل کیمیکل ڈور کی 12 چرخیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments