غیر قانونی شکار پر 9 ملزم گرفتار، اڑھائی لاکھ سے زائد جرمانہ
وائلڈ لائف کا تیتر، بٹیر اور مرغابی کے شکار پر مختلف اضلاع میں کریک ڈاؤن
لاہور (آن لائن) محکمہ تحفظِ جنگلی حیات وائلڈ لائف رینجرز نے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تیتر، بٹیر اور مرغابی کے غیر قانونی شکار و تجارت میں ملوث 9 ملزموں کوگرفتارکر کے چالان کیے جبکہ بٹیر کے 14 نیٹنگ گیئرز اور 5 زندہ بٹیر برآمد کر لیے ۔ 5 ملزموں کو 2 لاکھ 55 ہزار جرمانہ کیا گیا ،ایف آئی آرز درج کرا دی گئیں۔ وائلڈ لائف رینجرز شیخوپورہ نے تحصیل مریدکے میں مرغابی کے شکاری کو گرفتار کر کے 65ہزار جرمانہ کیا۔ وائلڈ لائف رینجر بھکر نے ایئر گن سے تیتر کا شکار کرنیوالے کو 1لاکھ اور بٹیر کے شکاری کو 20 ہزار جرمانہ کیا۔ وائلڈ لائف رینجر راولپنڈی نے بٹیر کے غیر قانونی ڈیلر کو گرفتار کر کے 5 زندہ بٹیر برآمد کیے ، جنہیں قدرتی ماحول میں آزاد کرکے ملزم کو 20 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ وائلڈ لائف رینجر بہاولپور اور رحیم یار خان کی ٹیموں نے ایئر گن سے پرندوں کے شکاری کو 50 ہزار جرمانہ اورمرغابی کے شکاری کو گرفتار کیا اور 6 بٹیر نیٹنگ گیئرز ضبط کر لئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments