5 بڑی میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کا عمل مکمل

5 بڑی میڈیکل یونیورسٹیوں میں  وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کا عمل مکمل

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) پنجاب کی پانچ بڑی میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے گزشتہ روز تین بڑی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ۔محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میجر جنرل (ر) سہیل صابر کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزلاہور کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے ، پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور اور میجر جنرل (ر) سہیل امین کو راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...