ضلعی انتظامیہ اور ایل پی جی سٹیک ہولڈرز کاجزوی اتفاق

ضلعی انتظامیہ اور ایل پی جی سٹیک ہولڈرز کاجزوی اتفاق

ایل پی جی بارے انتظامیہ کی جانب سے اوگرا ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ایل پی جی ڈیکینٹنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن پر ضلعی انتظامیہ و سٹیک ہولڈرز کے مذاکرات ،ضلعی انتظامیہ اور ایل پی جی سٹیک ہولڈرز کا جزوی اتفاق رائے ہو گیا،ایل پی جی کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے اوگرا ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم ،ایل پی جی کارروائیوں کے دوران ضبط کیا گیا سامان واپس نہیں کیا جائے گا،گلی محلوں اور گنجان آبادیوں میں ایل پی جی ڈیکینٹنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد ہو گا،بتدریج اوگرا سے منظور شدہ معیاری ایل پی جی سلنڈرز متعارف کرائے جائیں گے ،ایل پی جی کے محفوظ استعمال سے متعلق شہریوں میں آگاہی کے لیے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ،غیر معیاری اور ناقص ایل پی جی سلنڈرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا،ایل پی جی ایسوسی ایشنز خلاف ضابطہ کاروبار کرنے والوں کی نشاندہی کرے گی، ڈیکینٹنگ ری فلنگ کے معاملے کے علاوہ تمام ایس او پیز پر اتفاق ہو گیا، مذاکرات میں طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد اور پیش رفت کا آئندہ اجلاس میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...