ڈپٹی رجسٹرار وفاقی محتسب کی لیسکو آفس ننکانہ میں عوامی شکایات پر سماعت
ننکانہ صاحب(خبر نگار)وفاقی محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ڈپٹی رجسٹرار وفاقی محتسب فیصل آباد زون یاسر شبیر ملک نے لیسکو آفس ننکانہ صاحب میں عوامی شکایات پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران مختلف وفاقی محکموں سے متعلق 38 درخواستوں پر کارروائی کی گئی اور درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ لیسکو سے متعلق 26، سوئی گیس سے متعلق 5، نادرا سے متعلق 4 جبکہ پوسٹ آفس اور پاسپورٹ سے متعلق ایک، ایک شکایت پر سماعت کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments