ٹائیفائیڈ ، ڈائریا کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ

ٹائیفائیڈ ، ڈائریا کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ

پانی کو ابال کر پئیں،باہر کے کھانوں اور کھلے مشروبات سے پرہیز کریں:ماہرین

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹائیفائیڈ اور ڈائریا کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے ۔ شہر کے 5 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا رش لگ گیا ہے ۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران ٹائیفائیڈ کے 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ صرف لاہور کے 5 بڑے سرکاری ہسپتالوں ، میو، جناح، سروسز، جنرل اور گنگا رام ہسپتال میں ٹائیفائیڈ کیسز میں 40 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چلڈرن ہسپتال لاہور میں صورتحال زیادہ سنگین ہے جہاں ٹائیفائیڈ اور ڈائریا سے متاثرہ 90 سے زائد بچے زیر علاج ہیں اور بچوں میں کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ میو ہسپتال میں 50 سے زائد، جناح ہسپتال میں 40 سے زائد جبکہ سروسز ہسپتال اور لاہور جنرل ہسپتال میں 30 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پانی کو ابال کر پئیں، باہر کے کھانوں اور کھلے مشروبات سے پرہیز کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...