پیدائش، اموات سرٹیفکیٹس مزید 3 سال مفت جاری رکھنے کی منظوری
لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے پیدائش اور اموات کے کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹس مزید تین سال تک مفت جاری رکھنے کے اخراجات کی منظوری دے دی۔
دستاویزات کے مطابق اس سہولت پر آئندہ تین برس کے دوران 6 ارب 62 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ دستاویزات کے مطابق مفت کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹس کی فراہمی کے لیے پہلے سال 2 ارب روپے ، دوسرے سال 2 ارب 20 کروڑ روپے اور تیسرے سال 2 ارب 42 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔محکمہ خزانہ نے مفت سرٹیفکیٹس کی مسلسل فراہمی کے لیے امپیکٹ اسیسمنٹ کے بغیر سبسڈی جاری رکھنے پر اعتراضات اٹھائے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments