پیف :غیر معیاری 17 پارٹنرز سکولوں کے معاہدے منسوخ

پیف :غیر معیاری 17 پارٹنرز سکولوں کے معاہدے منسوخ

لاہور(خبر نگار)پنجاب بھر میں پیف پارٹنرز سکولوں کی مانیٹرنگ جاری، قواعد و ضوابط پر پورا نہ اترنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔

غیر معیاری انفراسٹرکچر اور خستہ حال عمارتوں کے باعث مختلف اضلاع میں 17 پارٹنرز سکولوں کے معاہدے منسوخ کردیئے گئے۔ پیف حکام کا کہنا ہے کہ خطرناک عمارتوں میں بچوں کو بٹھانے کی اجازت نہیں، پارٹنرز سکولوں کے لیے پیف کے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد لازمی ہے ۔پیف ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں پارٹنرز سکولوں کی مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری ہے ، معیاری انفراسٹرکچر اور بچوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ مانیٹرنگ کے دوران غیر معیاری اور خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی پر مختلف اضلاع کے 17 پارٹنرز سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی۔ پیف حکام کا کہنا ہے کہ قواعد پر پورا نہ اترنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...