پبلک ٹوائلٹس بنانے کی درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے رپورٹ طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جاوید اقبال وینس نے پنجاب بھر میں پبلک ٹوائلٹس بنانے کی درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے تازہ رپورٹ طلب کرلی۔
سابقہ رپورٹ کیمطابق پنجاب میں 1420پبلک ٹوائلٹس کی سہولیات موجود ہیں،127 ٹوائلٹس خراب اور 1293 ٹوائلٹس درست حالت میں ہیں،صوبہ بھر میں مردوں کیلئے 672 اور خواتین 568 ٹوائلٹس ہیں، کمبائن ٹوائلٹس 114، ٹرانسجینڈر 5 اور پی ڈبلیو ڈی 10 ہیں، درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ آبادی کے تناسب سے بہت کم سہولیات ہیں، صوبے کی 58 فیصد آبادی پبلک ٹوائلٹس سہولیات سے محروم ہے ، بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments