ایجوکیشن اتھارٹیز میں درجہ چہارم کی 2000اسامیاں ختم
چوکیدار، سکیورٹی گارڈ، مالی اور نائب قاصد سمیت کلاس فور کی مختلف کیٹیگریز شامل
لاہور(خبر نگار)پنجاب کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں کلاس فور کی 2 ہزار اسامیاں ختم کر دی گئیں۔ختم کی گئی پوسٹوں میں چوکیدار، سکیورٹی گارڈ، مالی اور نائب قاصد سمیت کلاس فور کی مختلف کیٹیگریز شامل ہیں۔سب سے زیادہ 120 اسامیاں رحیم یار خان میں ختم کی گئیں، جبکہ فیصل آباد میں 95، بہاولپور 93اور وہاڑی میں 88پوسٹیں ختم ہوئیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں موجودہ ورک فورس کی 2ہزار آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔
دستاویز کے مطابق ختم کی گئی پوسٹوں میں 770 چوکیدار اور سکیورٹی گارڈز کی اسامیاں شامل ہیں، ضلع وار اعداد و شمار کے مطابق رحیم یار خان میں سب سے زیادہ 120 پوسٹیں ختم کی گئیں۔فیصل آباد میں 95، بہاولپور 93، وہاڑی 88، سرگودھا 82، سیالکوٹ 76 اور بہاولنگر میں 72 اسامیاں ختم کی گئی ہیں۔لاہور کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں 58 پوسٹیں ختم کی گئیں، جبکہ راولپنڈی میں 56، اوکاڑہ 55 اور ملتان میں 54 اسامیاں ختم ہوئیں۔ کلاس فور کی اسامیاں ختم کیے جانے کے فیصلے کے بعد تعلیمی اتھارٹیز میں چوکیدار، مالی، نائب قاصد اور دیگر سپورٹنگ سٹاف کی منظور شدہ پوسٹوں کی تعداد کم ہو گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments